Thursday, March 12, 2026
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ: سابق جج شوکت صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ: سابق جج شوکت صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی، جس کی سماعت 5 رکنی لارجربینچ کرے گا۔

سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 23 جنوری کو سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ لارجر بینج میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔