Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزاپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر شیخ رشید کا ویڈیو پیغام

اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر شیخ رشید کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے دوستی نبھائی لیکن پی ٹی آئی نے میرے خلاف لندن اور امریکا سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا۔
اپنے ویڈیو پیغام شیخ رشید نے کہا کہ میں نے چالیس دن تک ایسی غاروں میں چلہ کاٹا کہ ایک شخص ،اس کی فیملی کے خلاف بیان جاری کروںاور 164کا بیان دوں۔انہوں نے کہا کہ میں نسلی اور اصلی تھا، میں ڈٹا رہا اور آج بھی ڈٹا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو شخص 17مرتبہ وزیر رہا ہو اس کو بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھااور اس کے مقابلے میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کیا جو رات کی فلائیٹ میں لندن اور امریکا سے آئے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی دوستی نبھائوں گا، میں اصولی آدمی ہوں ،میں قوم سے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ میں امتحان میں پاس ہوا، میں جھکا نہیں ، میں سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا، آپ نے قلم دوات پر مہر لگا کر ان سب کو لوگوں بتانا ہے کہ یہ قوم زندہ ہے ۔ شیخ رشید پنڈی پر حرف نہیں آنے دے گا۔


خیال رہے کہ تحریک انصاف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں ایک خاتون ہیں۔
تحریک انصاف نے نہ صرف شیخ رشید بلکہ ان بھتیجے شیخ راشد شفیق جو این اے 57 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے مقابل بھی پی ٹی آئی کی ایک کارکن خاتون سیمابیہ طاہر کو کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اب دونوں حلقوں سے شیخ رشید اور راشد شفیق کو قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔