اسلام آباد(آئی پی ایس )کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس نے فلسطینی طلبا اور اسکالرز کے لئے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے اشتراک سے خصوصی سکارلرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ کامسٹیک نے پیر کو “فلسطینی طلبا کے لئے کامسٹیک کنسورشیم فیلوشپ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا جس میں 13 قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور اداروں نے حصہ لیا۔اپنے تعارفی کلمات میں پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری ، کوآرڈینیٹر جنرل ، کومسٹیک نے کہا کہ فلسطینی عوام قابض فوج کے ذریعہ جارحیت اور محاصرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ فلسطینیوں کو اب اعلی تعلیم تک محدود رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مدد کرنے کے لئے ، کامسٹیک نے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس میں ریسرچ فیلوشپ ، ٹیکنیشن ٹریننگ اور ورکشاپس میں شرکت کے لئے گرانٹس شامل ہیں۔13 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور نمائندوں نے اس ویبنار میں حصہ لیا اور فلسطین کے طلبا کو وظائف ، تربیت اور علمی تعاون کی بھر پور پیش کش کی۔مسٹر مرتضی نور ، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کے میڈیا ایڈوائزر اور کوآرڈینیٹر ، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز نے شرکا کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے فلسطین کے طلبا کے لئے 165 اسکالرشپس دینے کا کہا ہے اور مستقبل قریب میں مزید وظائف کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
کامسٹیک کا فلسطینی طلبا کے لئے اسکالرشپ پروگرام کااعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
