Wednesday, February 18, 2026
ہومتازہ ترینخواجہ آصف نے اپنی ہی پارٹی کی الیکشن کی تیاریوں میں سستی کا اعتراف کرلیا

خواجہ آصف نے اپنی ہی پارٹی کی الیکشن کی تیاریوں میں سستی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد:سابق وزیر دفاع اور رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے اپنی ہی پارٹی کی الیکشن کی تیاریوں میں سستی کا اعتراف کرلیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اتفاق کرتے ہیں کہ پارٹی کو میڈیا اور عوام میں موجودگی پر کام کرنا چاہیے، ن لیگ کو انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ کیا سازشی کبھی مانتے ہیں کہ اس نے سازش کی ہے؟خواجہ آصف نے کہا کہ 2017 میں وزیراعظم ہمارے تھے لیکن حکومت انہی کی تھی اور بندے بھی انہوں نے لا کر بٹھائے تھے۔

سابق وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جنرل باجوہ سے پوچھا کہ مظاہرین میں پیسے کیوں تقسیم کیے ؟ تو جنرل باجوہ نے کہا کہ مظاہرین کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ آج لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو جواب جمع کرا دیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیے گئے سوالوں کے جواب دیے۔ذرائع کا بتانا ہے فیض حمید نے جواب میں کہا کہ 2017 میں ہونے والے دھرنے میں اس وقت کی حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید نے اپنے جواب میں بتایا کہ 2017 میں اس وقت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی سربراہی میں کابینہ کا ایک اجلاس ہوا جس میں انٹیلی جنس کے سربراہ نوید مختار اور ملٹری قیادت بھی شریک تھی، ان تمام افراد کی مشترکہ ہدایات پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔