Wednesday, February 18, 2026
ہومتازہ ترینزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد 29 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔