نیویارک:امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے جج کو بچایا اور حملہ آور کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ مجرم کی جانب سے جج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ملزم کا جج پر حملہ ،، ویڈیو سب نیوز پر ۔۔۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
