Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانخوشی ہے کہ بلاول کو استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پسند آیا، عامر کیانی

خوشی ہے کہ بلاول کو استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پسند آیا، عامر کیانی

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری عامر کیانی نے کہا ہے کہ اس بات کی خوشی ہوئی کہ بلاول صاحب کو استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پسند آیا، ہمیں علم ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا دیا گیا منشور لوگوں کے دلوں کے قریب ہے۔

عامر کیانی نے کہا کہ دیگر جماعتوں کی تقلید لائق تحسین ہے، عوام ہمارے منشور پر ہی ہمارے ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں، بلاول صاحب کی طرف سے ہمارے نکات کی حمایت کے اعادے پر شکر گزار ہیں۔

سیکرٹری جنرل آئی پی پی نے کہا کہ اب دیگر جماعتوں کو بھی احساس ہو گیا کہ عوام کے مسائل حل اور بوجھ کم کرنا ہو گا، امید ہے بلاول بھٹو کی طرح دیگر سیاسی جماعتیں بھی استحکام پاکستان پارٹی کی خوبیوں کا اعتراف کریں گی۔ عامر کیانی نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے منشور دیا، عام آدمی کے ریلیف اور مسائل کے حل کا روڈ میپ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔