واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا نے فلسطینی شہریوں کیلئے360ملین ڈالرزکی امدادکااعلا ن کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی رقم تباہ حال علاقوں کی بحالی ،معاشی ترقی کیلئے استعمال کی جائے گی ، امریکی امدادسے فلسطین کی عوام کوصحت ،خوراک کی سہولتیں میسرہوسکیں گی جبکہ اس میں فلسطینیوں کی معاشی امدادکیلئے110 ملین ڈالرزبھی شامل کیے گئے ہیں ۔ خبرایجنسی کے مطابق یوایس ایڈپلان کے تحت75ملین ڈالرز فلسطینی عوام کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں متاثرین کوفوری امدادکیلئے38ملین ڈالرزدئیے جائیں گے۔اقوامِ متحدہ نے فلسطین کی وزارتِ تعمیرات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 258 عمارتیں اور 1042 رہائشی اور کاروباری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں ۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق50 سے زیادہ تعلیمی اداروں، چھ ہسپتالوں اور11طبی مراکز کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ 22مئی کو حماس اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا ، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 242 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہدا میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ 11دن تک جاری رہنے والے میں ثالثی کے لیے مصر نے اہم کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بیت المقدس میں پابندیاں عائد کرنے اور ماہِ رمضان کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصی میں دھاوا بولنے کے بعد 10 مئی کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔
امریکا نے فلسطینی شہریوں کیلئے360ملین ڈالرزکی امدادکااعلا ن کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
