Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزعدت کے دوران نکاح کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی

عدت کے دوران نکاح کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں وکیل درخواست گزار نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔
اسلام آباد کےسول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار رضوان عباسی پیش ہوئے اور عدالت سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔مؤقف اپنایا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں،مہلت دی جائے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل دینے ہیں۔ جس پر رضوان عباسی نےکہا کہ سوموار تک کا وقت دے دیں۔دستاویزات جمع کرا کر اسی روز دلائل بھی دے دوں گا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔