Sunday, September 8, 2024
ہومدنیاسعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 2 پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثے کی تصدیق کی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہیکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔