Tuesday, February 17, 2026
ہومتازہ ترینسابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،نئی جماعت میں شمولیت

سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،نئی جماعت میں شمولیت

کراچی: سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔ سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیارکر لی، لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے میں شمولیت کے موقع پر صفدرعباسی، سید زین شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے، فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے شمولیت پر خیرمقدم کیا۔پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جی ڈی اے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سندھ کے عوام کو احساس محرومیوں سے نکالیں گے، کرپٹ زرداری ٹولے کو شکست ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔