ڈنمارک:مسلمان ممالک کا دبا رنگ لے آیا، ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دے دی گئی۔ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے کا بل منظور ہو گیا ہے جس کے بعد ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بیحرمتی غیرقانونی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن میں پچھلے کئی ماہ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ مبصرین کے مطابق ڈنمارک نے اس قانون کے ذریعے اپنے آزادی اظہار کے قانون اور قومی سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے دنیا بھر سمیت ڈنمارک کی مسلم کمیونٹی میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے۔
