اسلام آباد (سب نیوز)ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں اور لیول پلئینگ فیلڈ پر تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے۔
متحدہ کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی اور اپنے خدشات کا اظہار کیا
ملاقات کرنے والے وفد میں خالد مقبول صدیقی ،فاروق ستار ،جاوید حنیف اور عبد الحفیظ شامل تھے،
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سے بڑی امید ہے لیکن کم بخت یقین نہیں آرہا، سکندر سلطان راجہ کے نیچے ٹیم کمپرومائزڈ ہے، ہمارے اعتراضات اتنے واضح تھے کہ سب نے اتفاق کیا، نگران حکومتیں آگئیں ہے، مگر سندھ میں ہم نگران حکومت کے منتظر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ سے متعلق کسی اعتراض پر غور نہیں کیا، انتخابی طور پر سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ،صرف اعلان باقی ہے۔ انتخابات کا جانبدارانہ ہونا بہت واضح ہوتا جارہا ہے،ملک میں صاف شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔
اس موقع پر فاروق ستار نے الزام لگایا کہ حلقہ بندیوں میں غلطیوں کو مزید بگاڑ دیا گیا،پیپلز پارٹی کا بہتا ہوا پیسہ شاہد الیکشن کمیشن میں بھی آگیا ہے، حلقہ بندیوں میں اتنی ناانصافی کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ کی کیا بات کرینگے، پیوند کاری کے ذریعے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچا دیا گیا۔
