اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 104 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مردان پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت سمیت 104 رہنما اور کارکن نامزد کئے گئے ہیں۔
مقدمے میں پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اور روڈ بندش کی دفعات شامل ہیں جبکہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ جبر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 104 رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
