مردان (نیوزڈیسک)مردان کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
مردان کی سیشن عدالت میں سانحہ 9مئی کیس میں اسدقیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے اسد قیصر کی رہائی کا حکم دے دیا۔
سیشن جج محمد زیب خان نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 2شخصی ضمانتیں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسد قیصرکی رہائی کا حکم دیدیا۔ اسد قیصر کو9 مئی کیس میں چارسدہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
اسد قیصر کی ضمانت منظور ،عدالت کا فوری رہائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
