لاہور (سب نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی طرز پر جانوروں کے لیے بھی ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگراں وزیرِ لائیو اسٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے علاج کے لیے ایک موبائل ویٹرنری بس کی تجویز دی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک مرحلہ وار تمام جانوروں کی رجسٹریشن کرے گا۔نگراں صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران نادرا کی طرز پر جانوروں کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔
پنجاب میں نادراکی طرز پر جانوروں کیلئے بھی ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
