Sunday, December 14, 2025
ہومپاکستانبشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا، فیاض چوہان کا مبینہ آڈیو پر ردعمل

بشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا، فیاض چوہان کا مبینہ آڈیو پر ردعمل

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا۔
بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان لیک آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے بشری بی بی سے سچا کوئی نہیں، وہ میری مرشد اور میری آقا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بہت کھلواڑ ہوا ہے، جو اپنے آپ کو زیادہ عقلمند سمجھتا ہے وہ غلطی کرتا ہے، عمران خان کسی پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ڈمی سا بندہ بزدار اور محمود خان کی طرح لاکر بٹھایا، البتہ بشری بی بی کا پہلے دن سے ایجنڈا طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا جب کہ عمران خان کا بھی بالکل یہی ایجنڈا تھا۔واضح رہے کہ عظمی اور علیمہ خان کے ساتھ اختلافات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اوربشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں اس حوالے سے کھل کراظہارکیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔