راولپنڈی: دو ہفتے طویل کثیرالقومی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق فجرالشرق پنجم کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا انعقاد نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا، مشق میں برادر ممالک کی خصوصی افواج کے دستوں نے شرکت کی، فجرالشرق پنجم پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ روزگار اور باہمی تعاون کو فروغ دینا اور برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے، رکن ممالک نے ایک دوسرے کی مہارت و تجربے سے استفادہ حاصل کیا۔
کثیرالقومی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق فجرالشرق پنجم کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
