ہومتازہ تریننواز شریف کو کلین چٹ مل جائے گی، لطیف کھوسہ کا فیصلے سے قبل بڑا دعوی

نواز شریف کو کلین چٹ مل جائے گی، لطیف کھوسہ کا فیصلے سے قبل بڑا دعوی

اسلام آباد:لطیف کھوسہ نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں کلین چٹ مل جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت عالیہ نے کہا ہے نواز شریف کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور میں فیصلہ بتا دیتا ہوں کہ بادشاہ سلامت کو کلین چٹ مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنے کے بعد کہیں گے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنے، البتہ اس طرح سے بیگناہی ثابت نہیں ہوتی جب کہ عوام بھی اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ملک کو بہت لوٹا، انہیں اقامے پر نہیں نکالا گیا بلکہ وہ دس ولیئمز ہیں جن میں ان کے کالے کرتوت آشکار ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ شریف برادران کے ان کرتوتوں میں لندن فلیٹس، حدیبیہ پیپر ملز، چھ آف شور شیل کمپنیاں، قاضی فیملی اکانٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔