پشاور (سب نیوز)آئندہ سال 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کاسلسلہ ملک بھر میں جاری ہے اور ہر سیاسی جماعت متحرک ہوچکی ہے۔
اسی سلسلے میں قومی وطن پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں آفتاب شرپائو ایک بار پھر پارٹی کے مرکزی چیئرمین منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد پشاور کیو ڈبلیو پی کے سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں آفتاب شرپائو ایک بار پھر قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اورنوازخان جدون کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ محمد غفران سینئر نائب چیئرمین، طارق احمد خان مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہونگے،ڈاکٹر فاروق افضل صوبائی جنرل سیکرٹری اور شکیل وحید اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہونگے ۔اسی طرض سکندر شرپائو کو قومی وطن پارٹی کا صوبائی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
