Sunday, February 1, 2026
ہومتازہ ترینپی پی کا انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

پی پی کا انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

اسلام (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی کو مذاکرات کا ٹاسک سونپا گیا ہے، محمد علی شاہ باچا اور ساجد طوری بھی کمیٹی میں شامل ہیں،سندھ کے لیے سعید غنی اور ناصرشاہ کو مقرر کیا گیا ہے،بلوچستان کیلئے چنگیز جمالی اور روزی خان کاکڑ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے عام انتخابات 2024 سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی ہدایت پر سیاسی شخصیات سے رابطوں کیلئے چاروں صوبوں میں پارٹی رہنماوں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

پی پی اعلامیے کے مطابق کمیٹی صوبائی سطح پر سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گی، سندھ کے لیے کمیٹی میں سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کی کمیٹی میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی باچا اور ساجد توری شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان کی کمیٹی میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔