اسلام آباد (کاشف رفیق )پاکستان کی سیاست سے بڑی خبر،مسلم لیگ ق چوہدری سرور کو منانے میں ناکام، چوہدری سرور کاق لیگ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ ، قریبی دوستوں سے مشاورت مکمل کر لی، تحریک انصاف میں واپسی کا قومی امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے مسلم لیگ ق سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق چوہدری سرور کو منانے میں ناکام ہو گئی ہے ، چوہدری سرور نے ق لیگ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس حوالے سے چوہدری سرور نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔
قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں واپسی کا قومی امکان ہے ، چوہدری سرور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابط اعلان چند روز میں کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بھی چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ۔دوسری طرف تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چوہدری سرور کی پارٹی میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔
