Sunday, February 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے مہنگائی میں پسے عوام کو’’ بڑا جھٹکا ‘‘دینے کی تیاری پکڑ لی

حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام کو’’ بڑا جھٹکا ‘‘دینے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد(سب نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے، اور بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے اور یہ اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔