لاہور:بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ جانے والے دونوں میڈیا منیجر کو بھی فارغ کردیا گیا۔
بھارت سے ورلڈ کپ کے دوران واپس بلائے جانے والے احسن ناگی بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے مستعفی ہوگئے۔ ورلڈ کپ کے دوسرے میڈیا منیجر عمر فاروق کالسن بھی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کے لیے میڈیا منیجر بھی نیا ہوگا۔