Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی جبکہ ورکرز کنونشن کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقائدہ درخواست دے دی گئی۔ ورکرز کنوینشن کی درخواست انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاقل خان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

درخواست میں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ملک میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے تمام جماعتیں سیاسی مہم کا آغاز کرچکی ہیں، پی ٹی آئی کو بھی اپنی سیاسی مہم چلانے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں 25 نومبر کو ورکرز کنوینشن کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی ورکرز کنوینشن سے متعلق درخواست وصول کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔