Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانایف ایم ٹی آئی نرسز کی ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میلنگ کسی صورت قابل قبول نہیں :ترجمان ای ڈی پمز

ایف ایم ٹی آئی نرسز کی ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میلنگ کسی صورت قابل قبول نہیں :ترجمان ای ڈی پمز

اسلام آباد (سب نیوز ) ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا کہ ایف ایم ٹی آئی نرسز کی ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میلنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے 248 نرسز کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کیلئے وزارت صحت کے سامنے معاملے کو اٹھایا جس کے بعد وزارت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے درخواست کی،اسٹیبلشمٹ ڈویژن کی طرف سے منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو معامہ بھجوایا گیا مگر انہوں نے رد کر دیا۔

ای ڈی پمز کی طرف سے ذاتی کوششوں کے باوجود نرسز کا ہڑتال پر جانا اور انتظامیہ کو بلیک میل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ،نرسز کے طرز عمل کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نرسز کے معاملات پر ان کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی گئی ہیں،ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے پمز انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ حل ہو مگر چند شر پسند عناصر معاملات کو مسلسل خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف ایم ٹی آئی بجٹ میں صرف 10 ملین روپے موجود ہیں جبکہ ان تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے 120 ملین بجٹ درکار ہے

، ان تنخواہوں کی ادائیگی ہسپتال کے ریگولر بجٹ سے ادا کرنے کیلیے ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے کوششیں کر کے وزارت صحت سے منظور ی مانگی ہے، منظوری کی بعد تنخواہیں بھی ادا کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے ہسپتال کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے وزارت صحت اور اسٹیبلشمنٹ کی منظوری کے بعد ایف پی ایس ای کو درخواست کر دی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔نرسز کی ہڑتال کی وجہ سے ای ڈی پمز نے مریضوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے جن نجی اداروں سے ایم او یو ہوئے وہاں سینرسز کی خدمات لی گئیں ہیں جن سے معاملات چلانے میں مشکلات ہو رہی ہیں ۔

ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کی کاوشوں سے نرسز کے کنٹریکٹ جو جولائی سے زیر التوا تھی میں یکم جولائی سے 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔نرسز 6 نومبر سے تا حال ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کسی بھی صورت میں مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اس لیے ان تمام ہڑتالی نرسز کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ کام پر واپس آئیں تاکہ مریضوں کی مشکلات میں کمی آئے اور پمز ہسپتال کا انتظام احسن طریقے سے چلایا جا سکے ۔ہڑتال ختم نہ کرنے کی صورت میں پمز انتظامیہ نرسز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔اور اس سلسلے میں ڈاکٹر عمران سکندر نے وزارت صحت کوآگاہکردیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔