Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجبری لاپتہ افراد کیسز، اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ

جبری لاپتہ افراد کیسز، اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے زیرِ صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق وزراء کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اختر مینگل کمیشن کی سفارشات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر پالیسی کی تشکیل سے متعلق بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔