Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔
نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کی۔
قائد نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں۔
خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، جنہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔
کیپٹن (ر) صفدر خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہوگئے اور سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔