Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزشاہیرا شاہد سیکرٹری اطلاعات تعینات ، الیکشن کمیشن نے منظوری دےدی،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

شاہیرا شاہد سیکرٹری اطلاعات تعینات ، الیکشن کمیشن نے منظوری دےدی،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تقرری کی منتظرانفارمیشن گروپ گریڈ 22 کی افسر شاہیرہ شاہد کو سیکریٹری اطلاعات نشریات تعینات کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شاہیرہ شاہد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس سے قبل بھی شاہیرہ شاہد بطور سیکریٹری اطلاعات نشریات خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹریٹ اور انفارمیشن گروپ کے دو سینئر افسران کے تقرروتبادلوںکی منظوری دےدی۔
سب نیوز کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی طرف سے منظوری کےلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا، الیکشن کمیشن کی طرف سے اسٹیبلمشنٹ کو بجھوائے گئے مراسلے کے مطابق ظہور احمد کو اسٹیبشلمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں سینئر ترین انفارمیشن گروپ کی گریڈ 22کی آفیسر شاہیرا شاہ کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کرنے کی بھی منظوری دے گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔