Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانلاہور: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن، ساہیوال میں کی گئیں۔ بہالپورسے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان بھی پکڑا گیا۔
دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت موسیٰ، خالد، ندیم، اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔