Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، سرکاری وکیل کو مہلت مل گئی

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، سرکاری وکیل کو مہلت مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔
دورانِ سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ درخواست گزار بشریٰ بی بی کو مقدمات کی تفصیلات چاہئیں۔
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وقت دے تو بشریٰ بی بی پر مقدمات کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔
جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 27 نومبر تک مہلت دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔