اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں آج جسٹس طارق اور جسٹس مظاہر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہرنقوی کے اعتراضات پرغورکیا جائے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کوشوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جب کہ کونسل نے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا تھا۔