Saturday, February 14, 2026
ہومتازہ ترینانسانی اسمگلنگ میں ملوث 3اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ننکانہ، سیالکوٹ، نارووال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان میں محسن علی، محمدعثمان ، ذیشان اور محمد شہباز شامل ہیں۔حکام کے مطابق محمد شہباز، ذیشان خان، محمد عثمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے، ملزمان شہریوں کو غیر طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم شہباز اور ذیشان نے شہریوں کو بغیرلائسنس سعودی عرب بھجوانے کے 60 لاکھ بٹورے تھے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔