اسلام آباد/لاہور (سب نیوز)تحریک انصاف کیلئے ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا ،کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ جھوڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پرآگئے ۔ علی نواز اعوان کی لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عون چوہدری اورآئی پی پی کی دیگر قیادت شریک تھی۔
تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کافیصلہ۔ جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
