Sunday, February 15, 2026
ہومتازہ ترینسابق پی ٹی آئی رہنما غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

سابق پی ٹی آئی رہنما غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما غلام رسول انڑ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی۔
بشیر میمن کا کہنا ہے کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نوابشاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔
غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔
واضح رہے کہ غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔