Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزموٹرویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد

موٹرویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد

لاہور(سب نیوز) موٹرویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پراڈکٹس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری پر 326 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق فوڈ پوائنٹس 21 نومبر سے پہلے تمام غیر منظور شدہ فوڈ آئٹمز ہٹا دیں، فوڈ پوائنٹس پر فروخت ہونے والی اشیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔