Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزاحسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر کو اہم تجاویز دے دیں

احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر کو اہم تجاویز دے دیں

اسلام آباد(سب نیوز)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے ایف بی آر کو اہم تجاویز دے دیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا 17 سے 20 لاکھ دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ انتہائی اہم ہے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی فیصلے کے حوالے سے حکومت اور اداروں کی پشت پر کھڑی ہے،ہمارا موقف ہے کہ عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کے بجائے ان سے ٹیکس وصول کیا جائے جو نہیں دے رہے

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ بجلی یا گیس کے کمرشل کنیکشن کے اجرا کو این ٹی این نمبر سے مشروط کیا جائے،نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش اسکیم یا مراعات متعارف کروائی جائیں۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ فائلرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، اور ٹیکس نظام کو سہل بنایا جائے،ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے نادرا سمیت دیگر قومی اداروں سے بھی مدد لی جائے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھے،نوٹسز کے اجرا سے قبل متعلقہ چیمبرز یا مارکیٹس کمیٹیوں کا اعتماد میں لیا جائے، احسن بختاوری نے کہا کہ ان اقدامات سے لاکھوں نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔