Sunday, September 8, 2024
ہومدلچسپملاقات کے دوران مالدووائی صدر کے کتے نے آسٹریلوی صدر کو کاٹ لیا

ملاقات کے دوران مالدووائی صدر کے کتے نے آسٹریلوی صدر کو کاٹ لیا

کیشینا: مشرقی یورپی ملک مالدووا کی خاتون صدر مایا ساندو کے کتے نے آسٹریلوی صدر کو الیگزینڈر وین ڈیر بیلن کو اس وقت کاٹ لیا جب دونوں رہنما ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے لیے پہنچے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن سرکاری دورے پر مالدووا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے صدر مایا ساندو سے ملاقات کی۔ سلو وینیا کی صدر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تینوں رہنماوں کے دوران یوکرین اور رومانیہ کے درمیان تنازع پر بھی بات ہوئی اور مالدووا کے اس تنازع میں کردار پر گفت و شنید کی گئی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
اس ملاقات کے بعد جب آسٹریلوی صدر مالدووا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کرنے پہنچے تو ایک زخم کے باعث ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی گئی جس کی آسٹریلوی صدر نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

تاہم مقامی میڈیا میں مالدووا کی خاتون صدر مایا ساندو کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران ان کے پالتو کتے نے آسٹریلوی صدر کے ہاتھ پر کاٹ لیا تھا۔مالدووا کی خاتون صدر مایا ساندو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان کے کتے نے ایسا زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے کیا، وہ ڈر گیا تھا اور میں نے فورا ہی آسٹریلوی ہم منصب سے معذرت کی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔