Sunday, September 8, 2024
ہومدلچسپملازمین دفتری اوقات کے بعد باس کی کالز، پیغامات کو نظر انداز کر سکتے ہیں،آسٹریلیا میںنیا قانون آگیا

ملازمین دفتری اوقات کے بعد باس کی کالز، پیغامات کو نظر انداز کر سکتے ہیں،آسٹریلیا میںنیا قانون آگیا

سڈنی(سب نیوز )اکثر ملازمین دفتری اوقات کے بعد بھی باس کی جانب سے میسجز ، ای میلز یا کالز موصول ہونے کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں۔تاہم آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس مشکل سے باہر نکالنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا میں ملازمین کو دفتر میں کام کے بعد ‘ڈس کنیکٹ’ ہونے کا حق حاصل ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ایک نئے قانون کے تحت ملازمین کو یہ حق دیا گیا ہیکہ وہ دفتر کے اوقات کے بعد اپنے باس کی کالز یا پیغامات کا جواب دینے سے انکار کر سکیں گے، جس کے لیے انہیں کسی قسم کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔نیا قانون دفتر مالکان کو ملازمین سے رابطہ کرنے سے منع نہیں کرتا بلکہ یہ عملے کو معقول وجہ ہونے کی صورت میں جواب نہ دینے کا حق دیتا ہے۔

گزشتہ سال ایک سروے میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ آسٹریلیا میں ملازمین سالانہ اوسطا 281 گھنٹے بلا معاوضہ اوور ٹائم کام کرتے ہیں۔آسٹریلیا کے علاوہ یورپ اور لاطینی امریکا کے 20 سے زائد ممالک میں بھی ایسے قوانین موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔