Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزسموگ تدارک کیلئے پنجاب کے متعدد شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، دفعہ 144 نافذ

سموگ تدارک کیلئے پنجاب کے متعدد شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، دفعہ 144 نافذ


لاہور(نیوزڈیسک)سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کے باعث پنجاب کے آٹھ شہروں میں آج سے اتوار تک تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما اور جم بند رہیں گے۔
فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولی تھین بیگ اور چمڑہ جلانے پر پابندی عائد ہوگی۔
میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں اور ڈیری شاپس وغیرہ کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔
پابندی کا نفاذ لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں ہوگا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10 نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔