Wednesday, March 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزیوم اقبال پر شاعر مشرق کو پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

یوم اقبال پر شاعر مشرق کو پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

اسلام آباد(سب نیوز)پاک فضائیہ نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے۔ تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔

نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔

دستاویزی فلم میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔