Wednesday, March 18, 2026
ہومتازہ ترینرجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پرمنظوری دی جس کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی اوآرکی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرزپرہوگا، پی اوآر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے 31 دسمبر 2023 کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈکی مدت 30 جون 2023 کو ختم ہوگئی تھی۔ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔