Wednesday, March 18, 2026
ہومتازہ ترینامریکی ایئرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی

امریکی ایئرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی

کراچی: امریکی ایئرلائن راوین الاسکا نے پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے دل چسپی ظاہرکردی۔ ذرائع کیمطابق ایک اورغیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کے لییسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان) سے رابطہ کرلیا۔

مذکورہ ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی انتظامیہ نے سی اے اے سے تھرڈ کنڑی آپریٹرلائسنس کے لیے بات چیت کی ہے۔ نئی ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ملک میں زرمبادلہ کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔