اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے باہر احتجاج،مظاہرین کا عملے پر کاموں میں تاخیر کا الزام،ڈائریکٹوریٹ کو بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابقوفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں لینڈ ریکارڈ ڈائریکٹوریٹ کے باہر احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ ان کے کام نہیں کر رہا جبکہ کاموں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔مظاہرین نے عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد لینڈ ریکارڈ ڈائریکٹوریٹ کو بند کر دیا گیا۔
سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے باہر احتجاج،عملے پر کام نہ کرنے کا الزام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔