Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 364فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 364فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (سب نیوز)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15 اعشاریہ36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر71اعشاریہ21ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا

ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7اعشاریہ048ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 4اعشاریہ97ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 85اعشاریہ81ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90اعشاریہ88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔