Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری پہنچا دیا گیا

فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری پہنچا دیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد کچہری میں پہنچا دیا گیا، انہیں بکتر بند میں لایا گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد کچہری پہنچا دیا گیا ہے، انہیں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا اور ان کے منہ کو کپڑے سے ڈھانپ کر عدالت میں پہنچایا گیا۔

فواد چوہدری کے کچہری پہنچنے سے قبل ہی ان کے دونوں بھائی اور اہلیہ وہاں موجود تھے۔فواد چوہدری کوڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کی تصدیق ان کے بھائی فیصل چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد نے کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بھائی فیصل چوہدری کے مطابق صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔