لاہور(سب نیوز )نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تجویز پر سائلین کے تحفظات کے ازالہ کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی۔
عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ، نگران حکومت نے محکموں کے حوالے سے کیسز نمٹانے کے لیے تحفظات کے ازالہ کا کمیشن تشکیل دے دیا ۔ کمیشن کے تحت کسی بھی محکمے یا افسر کے خلاف اگر کوئی شکایت ہوگی تو عدالت سے رجوع کرنے سے قبل کمیشن سے رجوع کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔شکایات نظرثانی کمیشن ، پندرہ روز میں درخواست پر فیصلہ کرے گا، تمام محکمے گریڈ 20 کے افسر کو شکایت نظرثانی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ کابینہ کی 17 اکتوبر کی میٹنگ کی روشنی میں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔