(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) سب نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں I/11-1 کے پلاٹس نمبر 1744,1745, 1747 جن کا سائز 25*60 تھا درج بالا پلاٹس کے متبادل G/10-2 کے پلاٹس نمبر 110,109C اور 175 الاٹ کیے گئے ،، درج بالا الاٹمنٹ کی شفافیت اور حقائق کو جاننے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کے چئیرمین ڈائریکٹر شفیع مروت ، توقیر نواز ، منظور حسین اور ریاض خان شامل ہیں
کمیٹی کو سات روز میں تمام تر حقائق کو مد نظر رکھ کر تفصیلی رپورٹ دینے کا کہا گیا ہے کمیٹی کو ڈپٹی کمشنر آفس کے آفیشل سمیت لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے آفیشل و آفیسران کی شناخت کرنے کا کہا گیا ہے ، نوٹیفکشن کے مطابق کمیٹی ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی

