اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج سردار طارق مسعود نے جسٹس عائشہ ملک سے متعلق شکایت سے پر اپنی رائے بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت ملی تھی، بطور لاہور ہائی کورٹ جج عائشہ ملک کے ایک فیصلے پر شہری نے شکایت کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ جسٹس سردار طارق مسعود نے شکایت سے متعلق اپنی رائے بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کے خلاف شکایت بادی النظر میں مس کنڈکٹ کا کیس نہیں۔
عائشہ ملک کیخلاف شکایت مس کنڈکٹ کا کیس نہیں، جسٹس سردار طارق نے اپنی رائے بھجوا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔