Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزعام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل

عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل پنجاب، ساتھ پنجاب سمیت صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔

سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کیلئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔ نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔